اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کور کمیٹی کی میٹنگ پیر اور جمعہ کے روز کی جاتی ہے۔ آج کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا ۔
سپریم کورٹ نے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا ہے
کوئی بھی امیدوار جسے پارٹی نامزد کرے وہ ہمیشہ پارٹی کا ہی امیدوار مانا جائے گا۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر ، رؤف حسن، شیخ وقاص اکرم کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد خیبرپختونخوا ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کے دیرینہ مطالبے کی عکاسی کی ہے
الیکشن کمیشن اپنی آزاد حیثیت پر سمجھوتہ کر چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن کسی پارٹی کے خلاف ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ 41 میں سے 40 امیدواروں کے ہم نے حلف نامے جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن نے چوتھی بار میٹنگ کر لی لیکن نوٹیفکیشن نہیں کیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دیا۔ ہمارے تمام امیدواروں کے حلف نامے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔ الیکشن کمیشن جلد از جلد مخصوص نشستوں کا اعلان کرے۔
الیکشن کمیشن کی وجہ سے سینیٹ الیکشن تاخیر کا شکار ہیں۔
سپریم کورٹ کے دو ٹوک فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فیصلے میں عوام کے ووٹ کا ذکر کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کے باعث خیبرپختونخوا میں سینٹ کے انتخابات تاخیر کا شکار ہوئےسپریم کورٹ نے جمہوریت کی مضبوطی کاتذکرہ کیا۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔ جس آئینی ترمیم کے باعث عدلیہ پر قدغن لگے ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔
ہم اس طرح کی ترامیم کی مزاحمت کریں گے۔ ہم بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 28 تاریخ کو راولپنڈی لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ کریں گے۔
ہم وکلاء تحریک کی حمایت کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرنا چاہیےکسی ادارے کو ڈسکس نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں :