اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مقبول ترین پارٹی کو سپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا۔ چیئر مین پی ٹی آ ئی بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو۔ کہا ملک مز ید تجر با ت کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ آئینی عدالتوں کا کوئی جواز نہیں۔ ؎
سپریم کورٹ کو مضبوط کریں۔ چیف جسٹس کو مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تشریح پر سوالات نہیں اٹھانے چاہیے تھے۔ عدالت نے فیصلہ میں لکھا تھا کہ وضاحت کیلئے چیمبر میں درخواست دیں۔
الیکشن کمیشن نے چیمبر میں درخواست دی ۔ اس کیلئے عدالت لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ارباب اختیار سے اپیل ہے سختیاں ختم ہوں گی تو معاملات آگے بڑھیں گے۔
مزید پڑھیں :اسرائیل کی لبنان پر شدید بمباری، حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ