بیروت(نیوز ڈیسک ) ساحلی شہر حیفہ پر حزب اللہ کے کل کے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پیر کی علی الصبح لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لبنانی شہری ہلاک جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا آج کا حملہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصوں پر بیک وقت حملہ کیا جب کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل لانچروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر چین نے اسرائیل اور لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر دونوں ممالک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات