کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے آغاز سے ہی انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 82,353 پر تھا لیکن کاروبار کے دوران 279 پوائنٹس کے اضافے کے بعد یہ 82,463 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ ہفتے، 100 انڈیکس آخری کاروباری دن 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82,074 پوائنٹس پر بند ہوا اور انڈیکس اپنی ہمہ وقتی بلند ترین سطح کو مزید 368 پوائنٹس کے اضافے سے 82,372 پر پہنچا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا ملازمین کے ہائوس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ