راولپنڈی( نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں تھانہ پیر ودہائی کے علاقے میں پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس ٹیم محفوظ رہی۔
جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد کرکے لاش اسپتال منتقل کردی گئی اور موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کو ڈھوک نجوپل کے قریب رکنے کا اشارہ کیا تھا تو ملزمان نے فائرنگ کردی،فرار ہونے والے ملزمان کے تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج،دفعہ 144نافذ،موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل