لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتظامیہ کو کاہنہ میں اپنے جلسے کو سمیٹنے کا انتباہ جاری کردیا جو صرف 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہونا تھا۔
ڈی سی نے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی شرائط پر عمل نہ کرنے پر پارٹی انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ریلی کے مقام کے باہر جیل وین پہلے سے پہنچادی گئی ہیں۔
شام 6 بجے کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد پی ٹی آئی کی ریلی کی انتظامیہ فی الحال ضلعی حکام سے بات چیت کر رہی ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے پنڈال کی لائٹس بند کردی ۔
انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی: ایف بی آر