کراچی ( نیوز ڈیسک )میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCATکل ہوگا اور کراچی سمیت سندھ کے پانچ اضلاع کے امیدوار بیک وقت امتحان دیں گے، انتظامیہ کے مطابق سندھ بھر میں چھ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ بھی ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ میں دھوکہ دہی روکنے کے لیے متحرک ہے اور اس مقصد کے لیے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ کے موبائل فون، بٹوے اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک اشیاء ساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی۔جیمرز لگانے کے فیصلے کے بعد امتحانی مراکز میں موبائل فون کے سگنلز بھی بلاک کر دیے جائیں گے۔اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کردی گئیں۔