اہم خبریں

جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنمائوں کی نظر بندی کے احکامات چیلنج

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی ریلی سے قبل نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی ثالثی سے درخواست دی، درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج لاہور میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامیہ نے این او سی جاری کر دیا ہے۔

این او سی کے باوجود ڈی سی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ہے۔ اس کے احکامات لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کے مترادف ہیں۔ عدالت ڈپٹی کمشنر کی نظر بندی کے احکامات کو فوری طور پر کالعدم قرار دے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

متعلقہ خبریں