لاہور ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کے لاہور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کاہنہ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔
فرخ جاوید مون نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کل 3 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک جلسے کی اجازت مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت دے دی۔
تحریک انصاف کو لاہور جلسے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کودوپہر 3بجے سے شام 6بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو رنگ روڈ کاہنہ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ وزیراعلیٰ کے پی کو 8ستمبر کے جلسہ میں سخت زبان پر معافی مانگنا ہوگی۔
مزید پڑھیں :