اہم خبریں

آئینی ترمیم،فضل الرحمان راضی نہ ہوئےتوکوشش ہوگی ہمارےنمبرزپورےہوں،بلاول بھٹو

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کوجلدایک پیج پرلےکرآئیں گے۔ آئینی عدالتوں کاقیام پیپلزپارٹی کےمنشورکاحصہ تھا۔ آئینی عدالتوں کےقیام کی بات چارٹرآف ڈیموکریسی میں کی تھی۔
فضل الرحمان سےملاقات میں اتفاق رائےکی کوشش کی اورکچھ تجاویزکومانا۔ آئینی ترمیم پرحکومت اتفاق رائےپیداکرناچاہتی ہے۔ حکومتی چاہتی ہےآئینی ترامیم پراتحادی اورمولانافضل الرحمان ساتھ ہوں۔
بانی تحریک انصاف کےاعتراضات غلط ہیں۔ عدالتی اصلاحات بہت ضروری ہیں،یہ کام پہلےہوجاناچاہیےتھا۔ آئین سازی میں جےیوآئی کاکردارہمیشہ مثبت رہا۔ فضل الرحمان راضی نہ ہوئےتوکوشش ہوگی ہمارےنمبرزپورےہوں۔
ہم وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہورہے۔ خیبرپختونخواکےحالات سنبھالنےکی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ خیبرپختونخواکےحالات پرمشترکہ اجلاس بلاکربریفنگ دی جائے۔ ہم وفاقی حکومت کی کارکردگی سےمطمئن ہیں۔ مولاناسےکہیں گےآئینی عدالتوں کےقیام سےمتعلق بل پرہماری حمایت کریں۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم، ہم اپنی قوت سےحکومت کوروکنےکی کوشش کریں گے، مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں