اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن مرتب کرلی ،نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ،تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیااس سے پہلے 39 اراکین تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلیئرکیا گیا تھا۔
نئے الیکشن ایکٹ کے بعد پارٹی پوزیشن بھی تبدیل کر دی گئی ۔تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہےن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے۔
سپیکر کے خط کے فوری بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 110، پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیںایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔
سنی اتحاد کونسل 80، جے یو آئی ف 8، آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے۔پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہےایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔
الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی ۔مسلم لیگ ن 15، پیپلز پارٹی 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں ملیں گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو غیرموثر کرنے کی ایک اور چال، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن مرتب کر لی، 80 ارکان کی تحریک انصاف سے وابستگی ختم کر دی گئی، سب کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیا، اِس سے قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 39 ارکان کو تحریک انصاف کا اور 41 کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا تھا
مزید پڑھیں: ور اسٹائل اداکار یوسف خان کو بچھڑے ہوئے15 برس بیت گئے