اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا نام ایگزٹ کنٹرول میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹسز جاری کردیئے۔
فہرست (ای سی ایل)۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رؤف حسن کا نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔رؤف حسن کے وکیل شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات،19ستمبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟