اہم خبریں

پاکستان کے آئین میں حکومت ڈکیتی کر رہی تھی،رہنما پی ٹی آئی علی بخاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی پتہ نہیں تھا کہ مسودہ کیا ہے۔ پاکستان کے آئین میں حکومت ڈکیتی کر رہی تھی۔ وہ اے بی ا ین نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
حکومت کے کچھ ارکان کو پتہ ہی نہیں تھا آئینی ترامیم ہے کیا۔ وزیر قانون خود کہہ کررہے تھے میرےپاس مسودہ کی کاپی نہیں آئی ۔ عوام کیلئے کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی ۔

رہنما جے یو آئی ف شاہدہ اختر علی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی اتنی ایمر جنسی کیا تھی جوبل پاس کررہے تھے۔ ہمارے پاس مسودے کی کاپی نہیں تھی۔ وہ کون سےسرکاری ملازمین ہیں جس کی عمر3سال بڑھائی جا رہی ہے۔
قانون سازی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
مزید پڑھیں :خواجہ آصف نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے پنجاب پر لشکر کشی کے اعلان کے دن گنوا دیئے

متعلقہ خبریں