اہم خبریں

پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت اور اپنے منشور کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہے،بلاول

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلاول بھٹوکی سربراہی میں پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدور کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیئر بخاری ،نوید قمر اور جمیل سومرو موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے مجوزہ آئینی ترامیم پراب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ
آئینی ترامیم کا زیر گردش مبینہ مسودہ اصل نہیں۔ اجلاس میں مجوزہ آئینی عدالتوں کے قیام کےحوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت اور اپنے منشور کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہے۔
پیپلز پارٹی نے مجوزہ آئینی ترامیم میں ججز کی عمر کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ حکومت ججوں کی عمر سے متعلق تبدیلیاں چاہتی تھی۔ پیپلزپارٹی نے ججوں کی ملازمت کی ابتدا کی عمر کی حد کم کرنے کی حمایت کی۔
جے یو آئی نے ججوں کی موجودہ عمر کی حد65سال برقرار رکھنے کی تجویز دی۔ میں سمجھتا ہوں جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ کیلئے میرے دل میں بہت عزت ہے۔
پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے حوالے سے اصولی موقف رکھتی ہے اور ان کی حمایت نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان ملتان کے لئے روانہ ہوگئے،دس روز تک اسلام آباد میں نہیں ہو نگے

متعلقہ خبریں