اہم خبریں

آئینی عدالت کا مقصد سوموٹواختیارات کا تعین کرنا ہے،اعظم تارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فروری کے آخر میں پیپلز پارٹی سے قانون سازی سے متعلق مذاکرات کیے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے موقع دیا۔ میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے عدالتی ریفارمز کا مطالبہ سامنے آیا۔

عدالتی ریفارمز ہمارے منشور کا بھی حصہ تھے۔ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے نامکمل ایجنڈے پر کام کرنے کا کہا۔ 24 مئی 2024 کو ملک کے پانچوں بار کونسلز کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔ قانون سازی کے مختلف مرحلے ہوتے ہیں، وکلاء بہتر جانتے ہیں۔

آج بھی جو پیکج گردش کر رہا ہے، ڈرافٹ عارضی ہوتا ہے۔ ڈرافٹ اس وقت تک فائنل نہیں ہوتا جب تک کابینہ کی منظوری نہ مل جائے۔ وہ وکلاء نمائندہ تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پھر بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے، پھر معاملہ کمیٹی میں بھی جا سکتا ہے۔ یہ معاملہ آئینی ترمیم کا ہے، اس نے دو تہائی سے منظور ہونا ہے۔ یہ معاملہ آئینی ترمیم کا ہے اس نے دو تہائی سے ہونا ہے۔
ہم ایک اتحادی حکومت میں ہیں ن لیگ کی اکیلی حکومت نہیں۔ آئینی عدالت کا مقصد سوموٹواختیارات کا تعین کرنا ہے

میں نے بارز اور وکلا کے مطالبات کو سامنے رکھا۔ کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کا قیام بھی ہونے جا رہا تھا۔ شروع میں بالکل یہ بات تھی۔ اپیکس کمیٹی میں عسکری قیادت نے کہا نظام انصاف کی کمزوری کے باعث دہشتگردی ختم نہیں کر سکے

انہوں نے ہمیں کہا اعداد و شمار سے بتا دیں کتنے دہشتگردی کے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالتوں سے سزا ہوئی۔ وہاں بینظیر بھٹو شہید کا قتل کیس بھی سامنے آیا۔ ٹرائل کورٹ سے خبر آئی سہولت کار بری اور پولیس اہلکاروں کو سزا ہو گئی
وہاں یہ بات بھی ہوئی راہ حق کے نغموں پر آنسو بہانے سے ہمارے زخم نہیں بھریں گےوہاں کہا گیا کہ ہمیں تب سکون ملے گا جب ہمارے بچوں کے قاتلوں کو سزا ہو گییہ سخت گفتگو تھی مگر ہم نے کہا اسے سول سائیڈ پر دیکھیں گےمولانا فضل الرحمان سمیت کچھ لوگوں نے کہا یہ تجویز ڈراپ کی جائے۔

آئینی عدالت بنیادی حقوق اور مفاد عامہ سے متعلق تھی۔ میثاق جمہوریت سے پہلے عاصمہ جہانگیر نے بھی آرٹیکل 199 کی اپیلیں آئینی عدالت میں جانے کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اور جے یو آئی پارلیمنٹ میں ملکر چلیں گے،مولانا صاحب نے آئینی ترامیم مسودے کو مسترد کردیا،اسد قیصر

متعلقہ خبریں