کراچی( اے بی این نیوز ) محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے آن لائن بولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان ۔ شرجیل میمن بے بتایا کہ پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں نمبر پلیٹس پر اب آن لائن بولی لگائی جا سکے گی۔
آن لائن بولی کا مقصد صوبے میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ شرجیل میمن کی زیر صدارت، محکمہ ایکسائز، ٹیکس سیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ
پریمیم نمبر پلیٹس کیلئے خصوصی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔ شرکا پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں پریمیم نمبر پلیٹس پر بولی لگا سکیں گے۔ خواہشمند افراد ایک مقررہ مدت کے اندر آن لائن بولی کے ذریعے پریمیم پلیٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
12 اکتوبر 2024 کو کراچی میں ایک بڑے فنڈ ریزنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ فنڈ ریزنگ ایونٹ میں پریمیم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس پر بولی لگائی جائے گی۔ تمام رقم براہ راست سندھ میں سیلاب متاثرین کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے مختص کی جائے گی۔
پریمیم نمبر پلیٹس کی دوبارہ فروخت کے لئے بھی پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا سنگجانی جلسہ،حکومت نے کروڑوں بہا دیئے،چرچا تحریک انصاف کا مگر خرچہ حکومت کا