اسلام آباد( اے بی این نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہتعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے۔ جوخواب میں نے دیکھا تھا اس کی تعبیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب کے اندر اچھے سکولز بھی ہیں جو اچھا کام کررہے ہیں۔
میں دفتر میں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی، پہلے فیلڈ میں جاتی ہوں۔ میں خود لوگوں سے ملتی ہوں ان سے بات کرتی ہوں،۔ میں آفس میں جا کر لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے پلان ترتیب دیتی ہوں۔
میں وزیرتعلیم اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دینا چاہوں گی۔
ہم تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ سکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے۔ 49ہزار میں 14ہزار سکولز میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بہتر کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں 5800سکولز کو آئوٹ سورس کر رہے ہیں۔
پنجاب ٹیکس بک بورڈ پر بریفنگ لی تو سن کر اوسان خطا ہو گئے۔ 5سال تک پنجاب میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی کے ایجوکیشن منسٹر نے پنجاب ٹیکس بک بورڈ میں ایک ارب کی کرپشن کی۔
کچھ بچے ایسے ہیں جو کلاس روم سے باہر بیٹھ کر پڑھتے ہیں۔
سکولوں کے پاس زیبرا کراسنگ کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ڈی سی،ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دیں سکولز کے قریب زیبرا کرسنگ بنائیں۔ جو بچے اکیلے سکول آتے ہیں ان کا ہاتھ پکڑ کر سڑک پار کرائی جائے۔
پنجاب کے سکولوں میں اب بھی باقی صوبوں کی نسبت حالات بہتر ہیں۔ پنجاب میں اب بھی کچھ ایسے سکول ہیں،جہاں200بچے اور 2اساتذہ ہیں۔ایسے بھی سکولز ہیں جہاں 40اساتذہ اور 2بچے ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب
ڈیرہ غازی خان میں دیکھ 40سے50بچوں کے کمرے میں ایک پنکھا چلتا تھا۔ ہماری کوشش ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دے سکیں۔
مزید پڑھیں :ای گورننس انڈیکس میں پاکستان 14 درجے بہتری کے ساتھ 136 ویں نمبر پر آگیا















