کراچی(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
دبئی سے کراچی پہنچنے والا وفد چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا اور پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور تعمیراتی کام اور سجاوٹ کا بھی معائنہ کرے گا۔پی سی بی حکام اراکین کو بریفنگ دیں گے اور انتظامی پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔
سیکیورٹی حکام وفد کو بریفنگ بھی دیں گے۔بعد ازاں وفد لاہور اور راولپنڈی کا بھی دورہ کرے گا اور وہاں سٹیڈیمز میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ایونٹ کے سلسلے میں پاکستان آیا ہے۔ اس سے قبل سیکیورٹی، ایونٹ مینجمنٹ کے وفود اور پچ کنسلٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی (ف) کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 60 دن کا وقت مل گیا