لاہور( نیوز ڈیسک )لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کو روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پی ٹی آئی قیادت اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست مرزا وحید رفیق نے دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حالیہ جلسوں میں نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ (کے پی) علی امین گنڈا پور کی تقریر ریکارڈ پر ہے۔استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ عام روکنے کے احکامات جاری کرے۔
مزید پڑھیں: افغانیوں سمیت غیر ملکیوں کو نیلے پاسپورٹ جاری کرنے والا اہلکار گرفتار