کراچی ( نیوز ڈیسک )کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی جانے والی پروازیں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی صبح دوبارہ منسوخ کردی گئیں۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے کوئٹہ، پی کے 310، کراچی سے لاہور، پی کے 306 اور کراچی سے سکھر کی پروازیں پی کے 536 منسوخ کردی گئیں۔
اسی طرح سیرین ایئر کی لاہور جانے والی پروازیں ER-522 اور ER-524 اور ایئر لائن کی اسلام آباد جانے والی پرواز ER-504 بھی منسوخ کر دی گئیں۔اسی طرح ایئر بلیو کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز PA-406 بھی منسوخ کر دی گئی۔
فلائی جناح کی کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز 9P-852 منسوخ کر دی گئی۔اسی طرح ایئر سیال کی لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143 منسوخ کر دی گئیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکہ