اہم خبریں

آج بروزبدھ،18ستمبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم با لائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات میں با لائی خیبرپختونخوا، مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان: لسبیلہ 08، بار کھان 05، پنجگور 01، خیبر پختونخوا: چترال اور میر کھانی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بھکر، نوکنڈی 41، سبی، دالبندین اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی کیا پوزیشن ہے،جانئے اس رپورٹ میں

متعلقہ خبریں