لاہور (اے بی این نیوز )پنجاب کابینہ نے اپنی چھت۔ اپناگھر۔ چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی۔ غیر قانونی اسلحہ اورپتنگ بازی پر سزاؤں میں اضافہ۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی۔ پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی بھی منظوری ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اورشناختی کارڈ کی کاپی پرہاؤسنگ لون جاری ہوگا۔ عوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لئے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا بچوں کے دماغی امراض کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں :ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی