نیویارک (نیوزڈیسک)سمندر میں تباہ ہونیوالی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔امریکی کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے 16 ستمبر کو سمندر کی سطح سے12 ہزار فٹ سے زیادہ نیچے دب جانیوالی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔
آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا۔رپورٹ کیمطابق کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا کوسٹ گارڈ کیمطابق فوٹو گرافی کے شواہد نے پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور آبدوز کے ’تباہ کن نقصان کا حتمی ثبوت‘ پیش کیا۔
واضح رہے کہ آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی، ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سال کے بیٹے سلیمان داؤد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔