اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کا شیخ وقاص اکرم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کا چیئرمین بنانے سے انکار ۔حکومت کا چیئرمین پی اے سی کیلئے چار ناموں کا پینل بھیجنے پر اصرار جبکہ اپوزیشن کے پاس ناموں کا پینل بھیجنے کیلئے آخری موقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ناموں کے پینل کیلئے تحریک انصاف کو تیسری مرتبہ مراسلہ بھجوا دیا ۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں اپوزیشن کی جانب سے نام نہ بھجوانے پر چیئرمین پی اے سی کا الیکشن کروا دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نام فراہم نہ کئے گئے تو پی اے سی کی سربراہی کوئی بھی جماعت اکثریتی ووٹوں سے حاصل کر لے گی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کے باعث پارلیمنٹ کی سب سے اہم کمیٹی سات ماہ سے غیر فعال ہے جبکہ کھربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈٹ رپورٹس بھی زیر التوا ہیں۔
سعودیہ: کرپشن اور رشوت کا الزام ، لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید