اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو نکما اور نااہل قرار دے دیا۔ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔ حکومتی اراکین سے پوچھیں بل کیوں نہیں آیا؟
جلد بتائوں گا ترمیم بل پیش کیوں نہیں ہوا۔ ادھر طارہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی نااہلی نہیں ہمیں دوتہائی اکثریت چاہیے۔
رات کی تاریکی میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی تھی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھے 11بجے ہی بلایا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے فی الحال ہماراساتھ نہیں دیا۔ مولانا فضل الرحمان ہینڈ بریک نہ لگاتے تو اجلاس دن کو ہی ہونا تھا۔
مولانا فضل الرحمان سے گفتگو جاری ہے ۔
مزید پڑھیں :ترمیم 47 سروس چیفس کی تقرری اور توسیع میں کیا تبدیلیاں لاتی ہے؟ جانئے تفصیلات