کراچی( اے بی این نیوز ) دوسرے ممالک کا سفر کرنے کے لیے درست پاسپورٹ بنیادی شرط ہے بصورت دیگر مسافر کو پروازیں لینے کی اجازت نہیں ہو تی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستانی شہریوں کو ان کی دستاویزات کی تصدیق اور مطلوبہ فیس جمع کرنے کے بعد پاسپورٹ جاری کرتا ہے۔
پاسپورٹ نہ صرف بیرون ملک شناخت کے ثبوت کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ بیرونی ممالک میں پاکستان کے نمائندوں کے سفارتی تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔ پاکستان میں عام اور فوری پاسپورٹ کی فیس جوکہ 36 صفحات کاپر مشتمل ہو تاہے اور اس کی 5 سال کی میعاد ہو تی ہے۔
عامیعنی کہ نارمل پسپورٹ کی فیس 4,500 روپے ہے جبکہ ارجنٹ کیلئے 7,500 روپے ادا کرنا ہو تے ہیں۔ نیز 01 سال کی مدت کیلئے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کے حصول کیلئے آپ کو عام یعنی کہ نارمل پاسپورٹ کیلئے 6,700 روپے ادا کرنا ہو تے ہیں۔ اور ارجنٹ کیلئے 11,200 روپے کی ادائیگی کرنا ہو تی ہے۔ جبکہ
72 صفحات کا پاسپورٹجس کی 5 سالہ میعاد ہو گی ۔ نارمل پاسپورٹ کیلئے
8,200 روپے ادا کرنا ہو نگے۔ ارجنٹ کیلئے 13,500 روپے دینے ہو نگے۔ 100 صفحات کا پاسپورٹ جس کی 10 سالہ میعاد ہو اس کے لئے عام پوپورٹ کی فیس 12,400 روپے ہے،ارجنٹ کیلئے 20,200 روپے ادا کرنا ہو نگے یہ فیس کا ستمبر 2024 تک بدستور برقرار ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں چاند گرہن،جانئے کس تاریخ کو اور کتنی دیر کا ہوگا،اثرات کیا ہو نگے؟