اہم خبریں

پی آئی اے کی’’لاجواب سروس ‘‘ پشاور جانے والی پرواز کو پائلٹ کراچی لے گیا،مسا فر سیخ پا،ائیر لائن کے خلاف احتجاج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی ایئرلائن پی آئی کی لاجواب سروس، پائلٹ پشاور جانیوالی پرواز کراچی لیکر پہنچ گیا
قومی ایئر لائن کا ماضی بھی کو ئی تابناک نہیں۔ ماضی میں بھی پی آئی کے ایسے مضحلہ خیز واقعات بھری پڑے ہیں ،کبھی مسافر چھوڑ گئی تو کبھی سامان چھوڑ آئی ،اس مرتبہ بھی پی آ ئی ک اےکے پائلٹ نے ما ہان مہارت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پرواز کو پشاور لےجانا تھا لیکن موصوف جہاز کراچی لے کر پہنچ گئے۔
آج ان ہی انہونے واقعات کی وجہ سے پی آئی اے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ وہا ں پر موجود ملازمین ادارے کو تباہ کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ،

پی آئی اے فلائٹس روزانہ تاخیر کا شکار یا منسوخ کی جاتی ہیں تو دوسری جانب ملازمین کی غفلت کے باعث کہیں سامان چھوڑ دیا جاتا ہے تو کہیں مسافر چھوڑ کر بھاگم بھاگ بیرون ملک پہنچ جاتی ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گزشتہ روز ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں اسلام آباد سے گلگت جانیوالی پروازکے مسافر منزل پر پہنچ کر سامان سے محروم رہ گئے تو دوسری جانب پشاور جانیوالی فلائٹ کے پائلٹ نے پرواز کراچی پہنچادی جس پر مسافروں کو الگ ذلت کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام کی غفلت ، لاپرواہی پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا

اور اب پولیس پائلٹ کو جہاز سے اتارنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسی غلطی ممکن ہے؟

PIA کا پائیلٹ پشاور جانے والی فلائیٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا
کیا ایسی غلطی ممکن ہے ؟ pic.twitter.com/KgnlxHR5L0

— Waqar khan (@Waqarkhan123) September 16, 2024

 

جہاز میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ 30 گھنٹے سے وہ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں لیکن پرواز پشاور لے جانے کی بجائے کراچی اتار دی گئی ہے،مسا فر سیخ پا،ائیر لائن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کریں گے،وفاقی وزیر احد چیمہ

متعلقہ خبریں