اہم خبریں

پارلیمان فیصلہ کرے گی کون کب اور کیا کام کرسکتا ہے، دانیال چودھری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنما مسلم لیگ ن دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی ترامیم پہلی مرتبہ نہیں ہو رہی۔ کوشش تھی کہ آئینی ترامیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی جائے۔
میثاق جمہوریت کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی تھا۔ پارلیمنٹ نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کسی سمت میں چلے گا۔ پارلیمان فیصلہ کرے گی کہ کون کب اور کیا کام کرسکتا ہے۔
انصاف کےحصول کیلئے عوام کی زندگیاں گزر جاتی ہیں۔
15سال تو لوگوں کے کیس نہیں لگتے۔ پارلیمنٹ کی مضبوطی سے جمہوریت کی خوبصورتی نظرآئے گی۔

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

متعلقہ خبریں