اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ نے 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور کرلی۔ اسلام آباد – سینیٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت ﷺکی تقریب کو قومی تعطیل کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔
سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ 7 ستمبر 1974ء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی دن تھا۔
یہ مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد کی کامیابی کا نشان ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے تجویز پیش کی کہ اس دن کو سرکاری طور پر منایا جائے اور اس دن کی یاد میں قومی تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
سینیٹ نے قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :عید میلاد النبیؐ: کراچی کے لیے ٹریفک پلان جاری ،متبادل راستے چیک کریں