اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ کا اجلاس پیر کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا جس میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی یادگاری قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق 7 ستمبر 1974 کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تاریخی تھا، اس دن مسلمانوں کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سینیٹ حکومت کو سفارش کرے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتے ہوئے اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ایوان بالا کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے طلب کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: عید میلاد النبیؐ: کراچی کے لیے ٹریفک پلان جاری ،متبادل راستے چیک کریں