اہم خبریں

پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی کی ضمانتیں منظور، فوری رہائی کا حکم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے تمام مقدمات میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت 30 ہزار روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں ایم این اے احمد چٹھہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جو دفعات لگائی گئی ہیں ان میں کم از کم تین سال کی سزا اور ناقابل ضمانت ہے۔جج نے استفسار کیا کہ کیا شیر افضل مروت، احمد چٹھہ اور دیگر اراکین قومی اسمبلی سے کچھ برآمد ہوا، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ کچھ برآمد نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص، احمد چٹھہ، عامر ڈوگر، یوسف خان، نعیم علی شاہ، اویس حیدر جکھڑ، شاہ احد اور زبیر خان شامل ہیں۔ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات سنگجانی، ترنول، نون اور سنبل تھانوں میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلوریڈا ،ٹرمپ ایک بار پھر گولیوں کی زد میں، بال بال بچ گئے

متعلقہ خبریں