اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکا امکان۔ تاہم جنوب مغربی بلوچستان ، با لائی خیبرپختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان۔ تاہم با لائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم قصور اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چترال 05، پٹن، دروش اورپشاور 01،پنجاب: قصور میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 40،دالبندین ، نوکنڈی اورتر بت میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔
مزید پڑھیں: ہمارے پاس نمبر گیم پوری نہیں، مولانا فضل الرحمان نے سپورٹ نہیں کیا،حکومت نے شکست تسلیم کر لی،خواجہ آ صف کا اعتراف