اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئین ترمیم معاملہ،حتمی راؤنڈ شروع ۔ حکومتی وفد مولانا فضل الرحمان لے گھر پہنچ گیاحکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون شامل ۔ حکومتی وفد وزیراعظم کے پیغام سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کریں گے۔
حکومت وفد کاسربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر اجلاس جاری ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نذیریر تارڑشامل ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ سینیٹر مولانا عبدالواسع، سینیٹر عبدالشکور غیبزئی، شاہدہ اختر بھی موجود ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں مگر کافی کلوز ہیں۔ ہمیں اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کچھ اور ووٹ بھی پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی قانون سازی کے حق میں جو مزید ووٹ پڑیں گے، وہ قانون اور آئیں کے مطابق پڑیں گے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیے ہیں۔
اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں اختلافی معاملات کو سلجھایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم ایک جامع پیکیج ہے، جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کےلیے نئے سرے سے ججز کی تقرری ہوگی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں ڈینگی کنٹرول نہ ہوسکا، ایک دن میں 35 نئے کیسزرپورٹ