اہم خبریں

حکومت پنجاب کا کورٹ فیسز میں کمی کااعلان،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے کورٹ فیس میں کمی کا اعلان کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے کورٹ فیس میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول کورٹ سے کسی حکم یا فیصلے کی مصدقہ کاپی کے لیے 100 روپے کی ایک بار کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے، جب کہ حکم کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے 500 روپے کی ایک بار کورٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کرایہ داری ایکٹ 1887 کے تحت بورڈ آف ریونیو یا کمشنرز کو نظرثانی کی درخواست کے لیے ایک بار کی کورٹ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1887 میں نظرثانی کی درخواست کے لیے ایک بار کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سی پی سی سیکشن 15 کے تحت اس کے علاوہ کسٹم، ایکسائز، لینڈ ریونیو اور 10 ہزار روپے سے کم مالیت والے سول کورٹ کیسز کی درخواستوں پر کورٹ فیس 10 روپے کر دی گئی ہے اور کورٹ ریونیو یا کرایہ کی درخواست پر کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد گرفتار

متعلقہ خبریں