اسلام آباد ( اے بی این نیوز )خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس ہوا۔ جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،اعظم نذیر تارڑ، علیم خان اور سالک حسین شریک ہو ئے۔
نوید قمر، فاروق ستار،امین الحق اورشاہدہ اختر علی بھی اجلاس میں شریک۔ محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیردفاع خواجہ آصف کی جگہ رانا تنویر حسین اجلاس میں شریک ہو ئے۔ ذرائع کے مطابق
ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے پر تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا اتفاق۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں۔
آپس میں سیاسی تلخیوں کو کم کیا جائے،اراکین کی تجویزبھی دی گئی۔ خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے گا۔
مزید پڑھیں :آئینی ترمیم پر صرف باتیں ہورہی ہیں،عملدرآمد ہونا ہے، بلاول بھٹو