اہم خبریں

وزیراعظم کا غزہ کے مسلمانوں کی حالت زار کو عالمی اتحاد کا کھلا مذاق قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے مسلمانوں کے مصائب عالمی برادری کا کھلا مذاق ہے۔اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نئے عالمی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے دنیا کے تقسیم ہونے کا خطرہ ہے۔

دنیا کو متحد کرنے کے لیے مساوات اور انصاف ضروری ہے۔ غزہ کے مسلمانوں کی تکالیف عالمی اتحاد کا کھلا مذاق ہے۔ غزہ کے عوام کی حالت زار میں اس اجتماعیت کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشی طور پر کمزور ممالک پر قرضوں کے انبار، غربت میں اضافہ، معاشی تقسیم، عدم برداشت، دہشت گردی، غیر قانونی قبضے اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر غیر سنجیدگی عالمی اتحاد کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات ضروری ہیں۔ عالمی معیشت کو ترقی کی سرمایہ کاری کے جدید طریقوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ ہمیں دنیا کو ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بچانے کی بھی ضرورت ہے’۔

ناانصافی اور عدم مساوات مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شر پسند عناصر کے استحصال کے مواقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبی قومیں دہشت گردی اور غلط معلومات کے چیلنجز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 80 ہزار سے تجاوز کر گیا

متعلقہ خبریں