کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔جمعہ کو کاروباری دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 999 پوائنٹس بڑھ کر 80,016 تک پہنچ گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاملات میں پیش رفت نے اسٹاک بزنس پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کل پالیسی ریٹ دو فیصد کم کرکے 17.5 فیصد کردیا جو کہ پہلے 19.5 فیصد تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز یہ بھی بتایا گیا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرضہ پروگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی