ہوسٹن(نیوز ڈیسک )امریکی شہر ہیوسٹن میں ہٹ اینڈ رن حادثے میں پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیر شدید زخمی ہوگئیں۔دانیہ ظہیر کے مطابق تیز رفتار کار میں سوار ایک شخص نے انہیں اس وقت ٹکر مار دی جب وہ اپنی یونیورسٹی سے گھر جا رہی تھیں۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ شخص اسے مارنے کے بعد ہی بھاگ گیا۔دانیہ ظہیر کو متعدد زخم آئے ہیں اور ان کی آج ہیوسٹن میں بڑی سرجری کی جائے گی۔
ہیوسٹن میں پاکستانی کونسلر نے پاکستانی طالبہ دانیہ ظہیر کی ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور پاکستانی سفارتخانے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز کپ: مارخور نے پینتھر زیکو کو 160 رنز سے شکست دیدی