اہم خبریں

پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کو پولیس لے کر روانہ ہو گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کو لینے کے لئے پولیس پہنچ گئی ۔ پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کو اجلاس میں لایا گیا تھا ۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری اسمبلی کے باہر لگائی گئی تھی ارکان اسمبلی کو لینے کے لئے پولیس کی گاڑیاں اسمبلی پہنچ گئی۔

پروڈکشن آرڈر پر آئے تحریک انصاف کے دس اراکین اپوزیشن لابی سے باہر آگئے۔ اراکین کو دس مختلف گاڑیوں میں بیٹھایا گیا ہے۔ دس تھانوں کے ایس ایچ او موقع پر موجودتھے۔
ہر ایس ایچ او ایک ایک رکن کو لے کر روانہ ہو گا۔

زبیر خان تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کے ساتھ بیٹھے۔ پی ٹی آئی ایم این ایز کو اسلام آباد پولیس لے کر روانہ ہو گئی۔

مزید پڑھیں :بلوچستان میں تو حکومت کا کوئی کردار اس وقت تک نظر نہیں آرہا،عمیرنیازی

متعلقہ خبریں