اہم خبریں

بلوچستان میں تو حکومت کا کوئی کردار اس وقت تک نظر نہیں آرہا،عمیرنیازی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)رہنما تحریک انصاف عمیر نیازی نے کہا ہے کہ کے پی سے زیادہ اس وقت بلوچستان کے حالات خراب ہے۔ بلوچستان میں تو حکومت کا کوئی کردار اس وقت تک نظر نہیں آرہا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکومت کو اپنے ایجنڈے پر چلنا چاہیے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مذاکرات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کو فیڈریشن کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں۔
کوئی بھی صوبہ وفاق کے بغیر مذاکرات نہیں کرسکتا۔ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق حاصل ہے۔ جلسے کا روٹ پی ٹی آئی کے ساتھ طے ہوا تھا۔ پی ٹی آئی کو جوروٹ دیئے گئے تھے وہ بند نہیں ہوئے ۔ جلسے کا مقررہ وقت بڑھانے کیلئے پی ٹی آئی انتظامیہ کو درخواست دے سکتی تھی۔
میں نے پارلیمنٹ سے گرفتاری کی سب سے پہلے مذمت کی۔ پارلیمان کی مضبوطی کیلئے پارلیمنٹرین کو متحد ہونا پڑے گا۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کے حق میں پورا پاکستان ہے۔ ملک کی بہتری کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مستقبل میں سیاسی ماحول بہتری کی طرف جاتا دکھائی دے رہاہے۔
سیاست کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں مذاکرات کرنے چاہیے۔ جلسہ ہونے کے بجائے جلسہ روکنے کا ایمپکٹ زیادہ نظر آیا۔ جمہوریت میں جلسوں پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔
ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں :افغانستان کیساتھ تجارت کو بھی لیگل کرنا چاہیے،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں