اہم خبریں

افغانستان کیساتھ تجارت کو بھی لیگل کرنا چاہیے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
صوبے نے اپنی گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی بنالی ہے۔
60میگاواٹ بجلی تیار ہے،800میگاواٹ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ مقامی صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ افغانستان کیساتھ تجارت کو بھی لیگل کرنا چاہیے۔
تجارت بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ،ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔
خیبرپختونخوا کو امن وامان کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا رہا ۔ دیگر شعبوں کی طرح بزنس کمیونٹی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ تاجر برادری نے جس استقامت سے حالات کا مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی ہماری ضد ،عملی اقدامات کا آغاز ہوچکا، بیرسٹر سیف

متعلقہ خبریں