اسلام آباد (اے بی این نیوز) کورونا کا خدشہ، اویس لغاری ‘ماسک’ پہن کر اسمبلی پہنچ گئے۔ اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کورونا وائرس کی علامات ہونے کے باوجود جمعرات کے روز ماسک پہن کر قومی اسمبلی اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں جاری رہا۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مجھے کرونا کی سنجیدہ علامات ہیں مگر ابھی ٹیسٹ نہیں کرایا۔ بیماری کے باوجود ایوان میں جواب دینے آیا ہوں۔ ارکان کی طرف سے انہیں قومی اسمبلی سے چلےجانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر نے اویس لغاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ارکان کو خدشہ ہے کہ آپ کو کورونا ہے تو آپ چلے جائیں۔ارکانِ اسمبلی نے مطالبہ کیاکہ انہیں کہیں کہ پہلے ٹیسٹ کرائیں۔
عمر ایوب کی جانب بڑھے تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ علامات کےباوجود دل کررہا ہےکہ آپ کو جپھی ڈال لوں۔
مزیدعمرایوب نے گلے ملنے کے لیے بانہیں پھیلا دیں جس کے بعد ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔
مزید پڑھیں :خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی،جانئے کتنی