اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزارت منصوبہ بندی حکام نے آئی ایم ایف کے پروگرامز کو سست معاشی ترقی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس سینیٹر قرت العین مری کی زیر صدارت منعقدہوا۔ حکام نےبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرامز میں ہیں۔ پاکستان میں ہمیشہ ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی سماجی شعبے میں کی گئی ہے۔
جب تک آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہینگے آزادانہ پالیسی سازی مسئلہ ہی رہے گا۔ پاکستان کیلئے ادائیگیوں کا توازن ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ ملک کی مجموعی برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔
نوجوانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن روزگار نہیں ہے۔ بنگلا دیش نے آبادی کنٹرول کرکے فی کس آمدن میں اضافہ کیا ہے۔ صنفی تضاد کا خاتمہ 53 ویں پانچ سالہ منصوبے میں پہلی ترجیح ہوگا۔ماحول اور سیاحت کے شعبون کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان میں معیاری ہیومین ریسورس اور ٹیکنالوجی میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں :اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا















