اہم خبریں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

کراچی (   اےبی این نیوز    )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔ اسٹیٹ بینک کے بیان کے مطابق پالیسی ریٹ ساڑھے 19 فیصد سے کم کرکے 17.5 فیصد کردیا ۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ نیزاجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سرمایہ کار سود کی شرح میں 2 فیصد کمی کی توقع کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے گزشتہ 2 اجلاسوں میں شرح سود میں 2.50 فیصد کمی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بنیادی شرح سود میں 200 بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کر دیاہے۔مرکزی بینک نے نئی مانٹیری پالیسی کا اعلان کر دیا،

شرح سود 2 فیصد کمی سے 17.50 فیصد کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزمعاشی ماہرین نے بتایا تھا کہ مالیاتی ماہرین 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی توقع کر رہے ہیں، تاہم کچھ نے 200 بیس پوائنٹس تک تنزلی کی پیش گوئی کی ہے، لیکن صنعتی رہنما اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 500 بیس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں :میری گاڑی میں 5 کلاشنکوف تھی تو کہاں گئیں؟ پولیس اہلکار کے کپڑے پھاڑے وہ کدھر ہیں، شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں