اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ : گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام کو نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کا جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔کل 10 بجے سپیشل ڈویژن بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس عامر فاروق اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تمام ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے۔ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں بتائیں،چیف جسٹس کا پراسیکیوٹر سے استفسارآپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کرینگے؟

پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور جمعہ کو دو رکنی بنچ نہیں ہوتا،کل صبح دس بجے یہ دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کریگا

،پراسکیوٹر جنرل نے کہا کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا، جسٹس جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ کیا برا تاثر جائے گا ، میں واضح آپزرویشن دے چکا ہوں ۔
میری گاڑی میں 5 کلاشنکوف تھی تو کہاں گئیں؟ پولیس اہلکار کے کپڑے پھاڑے وہ کدھر ہیں، شیرافضل مروت

متعلقہ خبریں