اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنما پی ٹی آئی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اسلام آباد جلسے کے بعد سے خوفزدہ ہے۔ ہماری خواتین اور لیڈران کو بے گناہ جیلوں میں بند کیا گیا۔
جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔
ہم نے پولیس سے پوچھا کہ کون سے ایم این ایز کی گرفتاری مطلوب ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایف آئی آر اور نوٹیفکیشن نہیں دکھایا گیا۔
جلسوں کا آغاز ہوچکا لاہور میں جلسہ ضرور کریں گے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں تنقید برداشت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور نے تقریر میں کوئی غیر پارلیمانی لفظ استعمال نہیں کیا۔
عطاتارڑ کو میں سیریس نہیں لیا وہ عوامی نمائندہ نہیں۔
عطاتارڑ چوتھے نمبر پر تھے اس کو فارم 47میں جتوایا گیا۔ رہنما مسلم لیگ نپ شذرہ منصب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں نے اس بات کی مذمت کی۔ کوئی بھی پارلیمنٹرین یہ نہیں چاہے گا کہ اس قسم کے واقعات ہو۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی آج اس بات کی شدید لفاظ میں مذمت کی۔ سنگجانی جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ بھی قابل مذمت ہے۔ ایسی زبان کے استعمال سے عوام میں اشتغال پیدا ہوتا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں ریلیف کی اپیل دائر کی ہے۔ پی ٹی آئی کا اب پنجاب میں کوئی بھی جلسہ ناممکن ہوگیا ہے۔ انتشار پسند ٹولے کو جلسے اور احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ملک میں ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں :حکومت کو بڑا دھچکا،عین موقع پربڑی ناکا می، پی ٹی آئی کیلئے مدد آن پہنچی،دھڑن تختہ تیار