کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تھر کول سے پاکستان کا طویل المدتی توانائی کا مسئلہ مستقل حل ہو جائے گا۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صحافیوں سے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، لیکن اب صحافی دوستوں کو پتہ چلے گا کہ حکومت سندھ نے کتنا کام کیا ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت توانائی کے شدیدبحران سے دوچار ہے اوراسے سنگین بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے۔
مزید پڑھیں :کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے74 پیسے فی یونٹ مہنگی