اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ آئین کوتحفظ دینےوالےہی جمہوریت مخالف باتیں کررہےہیں۔ مسلم لیگ(ن) نے1997میں سپریم کورٹ پرحملہ کیا۔ کیابانی پی ٹی آئی اس وقت موجودتھے۔
ماضی میں بینظیربھٹوکےساتھ ان کارویہ سب کوپتہ ہے۔ حکومت نےسب سےسپریم ادارہ پرحملہ کروایا۔ جوقانون پاس کیاگیا وہ آرٹیکل16کےخلاف ہے۔ کل رات پارلیمنٹ ہاؤس کےاندرافسوسناک واقعہ پیش آیا۔
حکومت نےراولپنڈی اوراسلام آبادکےراستے بندکردیے۔ پی ٹی آئی کوجلسہ کی اجازت دی اوررکاوٹیں بھی کھڑی کردیں۔
آمنہ حسن شیخ نے کہا ہے حکومت کامقصدملک میں امن وامان کاقیام ہے۔
حکومت کامقصدملک میں امن وامان کاقیام ہے۔ ہمیں اس مقصدکیلئےسخت فیصلےبھی کرنےپڑیں گے۔ تحریک انصاف کوپرامن احتجاج کےبارےمیں کچھ نہیں پتہ۔ خواتین کےبارےمیں وزیراعلیٰ کےپی کےبیانات سب کےسامنےہیں۔
آج تک وزیراعلیٰ کےپی کومہذب زبان استعمال کرتےہوئے نہیں دیکھا۔ مسلم لیگ(ن)نےکسی کوآج تک جلسہ کرنےسےنہیں روکا۔ ملک کونقصان پہنچانےوالےشخص کیساتھ سخت رویہ رکھاجائےگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا