اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔
احتجاج بانی پی ٹی آئی اور اسیر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف ہوگا۔ تمام کارکن جمعے کو ہونے والے ممکنہ احتجاج کی تیاری کریں ۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے یہ بھرپور احتجاج ہوگا،ہمیں اگر منظر عام سے ہٹائینگے ایسا سیلاب آئے گا آپ بہہ جائیں گے۔
پاکستان میں جمہوری عمل اور آئین کو آزادی دی جائے۔ 8فروری کوجوہواوہ پاکستان کی تاریخ کابڑاواقعہ ہے۔ خواتین کا احترام ہونا چاہیے ،یہ ہمارے لیے معتبر ہے۔ پی ٹی آئی میں کوئی شخص بھی خواتین کے معاملے میں حقارت نہیں رکھتا۔
آئین کےنظام پرحملہ کرنابندہوناچاہیے۔ کچھ لوگ جمہوری اور سیاسی عمل پر حاوی ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ علی امین کا نکتہ نظر صحافت میں بیٹھے کالی بھیڑوں سے متعلق تھا۔
مزید پڑھیں :کل پاکستانی جمہوریت کا 9 مئی تھا جسے سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، علی محمد خان