اہم خبریں

14روپے یونٹ بجلی ریلیف صرف پنجاب کیلئے ہے،آئیسکو نے واضح بتا دیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو نے تمام متعلقہ اداروں کو خط میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد کے رہائشیوں کو بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف نہیں دیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نےمتعلقہ اداروں کو لکھے گئے خط میں کہاکہ جیسا کہ تین نومبر کو ٹیلی فونک گفتگو میں طے پایاتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے مطابق 14روپے فی یونٹ ریلیف گھریلو سنگل فیز بجلی کنزیومر کے لیے ہے ۔

خط میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے ایسے گھریلو صارفین جو 201 سے لے کر 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرچکے ہیں انہیں ستمبر 2024کے بلوں میں 14روپے فی یونٹ کا ریلیف فراہم کیاجائیگا۔

خط میں یہ بھی کہاگیا کہ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی)کو بل کے سافٹ ویئر میں تبدیلی کے بعد سیکرٹری توانائی حکومت پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھی جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو ماہ ستمبر 2024 کے بجلی بلوں میںمذکورہ ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی راہنمائوں کی کل گرفتاریاں کیوں کی گئیں،شیر افضل مروت نے عدالت میں اصل کہانی سنادی

متعلقہ خبریں